Haal Shabbir Zara Dekho Kya Hamara Ha Lyrics

حال شبیر ع ذرا دیکھو کیا ہمارا ہے
شکی نے شرفا کو بازار سے گزارا ہے

انعام شمر کو دیتا تھا اس لیے حاکم
تو نے حسین ع کی بیٹی کو بہت مارا ہے

سر صغیر ع کو نیزے سے پھینک کر بولے
ہے کون ماں اس کی جس کو بہت یہ پیارا ہے

وہ کوڑے مار کے کہتا تھا ہنس کے لیلی ص کو
میں وہ ہی قاتل ہوں اکبر ع کو جس نے مارا ہے

قضا پے موت اترتی یوں اس گھڑی دیکھی
ہمارے ناموں کو ظالم نے جب پکارا ہے

میں جون مانگتا ہوں لکھتا ہوں کہاں نوحہ
نہیں لکھا میں نے نوحہ گیا اتارا ہے

Haal Shabbir Zara Dekho Kya Hamara Ha Lyrics

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *